آفس پنجاب ڈویلپرز میں ہفتہ وار سٹاف میٹنگ منعقد کی گئی۔ میٹنگ کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے کیا گیا۔
سٹاف کو موٹیویشنل ویڈیوز دکھائی گئی۔ ویڈیوز میں بتایا گیا کہ اگر ہم اپنے آپ کو تلاش کر لیں اور جان لیں کہ ہمیں کس مقصد کے لئے بنایا گیاہے اور ہماری ذات میں کیاکیا خوبیاں ہیں تو ہم اپنے کام کو بہت بہتر طریقے سے کر سکتے ہیں۔ انسان اگر زندگی میں مشکلات، چیلنجز کا سامنا کرے اور گبھرائے بھی نہ تو پھر اسے معلوم ہوتا ہے کہ وہ کس لئے بنایا گیا ہے۔ انسان کو دنیا میں کوئی ایسا کام کر کے جانا چاہئے جو دوسرے انسانوں کے لئے فائدہ مند ہو اور رہتی دنیا تک آپ کو یاد رکھا جائے۔
بعد میں شرکاء نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ میٹنگ مین تمام آفس سٹاف نے شرکت کی۔