پنجاب ڈویلپرز میں یوم پاکستان مکمل قومی جوش و جزبہ کے ساتھ منایا گیا
آفس پنجاب ڈویلپرز میں 23 مارچ یوم پاکستان کو مکمل قومی جوش و جذبہ سے منا گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن سے کیا گیا۔ اس کے بعد وقاص احمد نے ملی نغمہ پیش کیا۔
اس موقع پر میجرمحمد اصغر (ریٹائرڈ) نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارا ملک دین اسلام پر قائم کیا گیا ہے۔ ہماری قوم بہت ہی محبِ وطن قوم ہے اور دشمن کبھی بھی اللہ کے کرم سے ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ ہماری فوج دنیا کی بہترین فوج ہے ۔ افواج پاکستان اور قوم کا جزبہ بہت ہی عظیم ہے۔اپنے ملک کے لئے ہماری محبت اور جزبہ ہمشہ قائم ودائم رہے گا۔
خالد محمود لنگڑیال (مینجنگ ڈائریکٹر) نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قرار دادِ پاکستان کے متعلق بات کی اور بئایا کہ آج ہم سب مل کر یہ عہد کرنے کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں کہ ہم بھی ہمشہ اپنے وطن سے وفا کریں گے اور جس مقصد کے لئے یہ ملک بنایا گیا ہے اس مقصد کو پورا کریں گے ۔
انہوں نے افواج پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا اور وزیراعظم پاکستان کو ملک میں اچھے کام کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نےکہا کہ ہم پاکستان کو کلین اور گرین رکھنے کو ہمشہ سپورٹ کرتے رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔
تقریب میں تمام سٹاف نے شرکت کی۔